Skip to main content

حسرت نا تمام

حسرت نا تمام
شمائلہ زاہد
زبیدہ ایک غریب عورت ہے جو اپنے شوہر کے انتقال کے بعد لوگوں کے گھروں میں  صفائی ستھرائی کا کام کرتی ہے اسکی ایک بیٹی گل افشاں ہے
گل افشاں انتہائی ضدی بچی ہے اور اسکی عمر صرف دس سال ہے
امی امی آپ مجھے ایک بات تو بتائیں ،گل اپنی امی کو برتن دھوتے ہوئے بڑےغور سے دیکھتے ہوئے گویا ہوئی۔ ہاں بولو گل کیا بات ہے امی میں سوچ رہی تھی کے یہ بڑی بی بی صاحبہ کے برتن تو آپ ہرے رنگ کے صابن سے دھوتی ہیں اور اپنے کالے رنگ کے صابن سے ایسا کیوں ہے ،اور پھر ہرے رنگ والے صابن میں کتنی اچھی خوشبو آتی ہے، اور اس کالے صابن میں سے عجیب گندی بد بو آتی ہے ۔گل نے منہ کے دس اسٹائل بناتے ہوئے انتہائی معصومیت سے سوال کیا۔گل بیٹی ہر کسی کی اپنی مرضی ہوتی ہے وہ جو چیز چاہے استعمال کرے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ صابن ہرا ہو یا کالا ہوتا تو صابن ہی ہے نہ اور صابن کا کام ہے برتن دھونا وہ بڑی بی بی کے بھی دھل جاتے ہیں اور ہمارے بھی سادہ سی بات ہے تو بلا وجہ پریشان کیوں ہوتی ہے اور اتنا فضول مت سوچا کر اب جا یہاں سے زبیدہ نے بے بسی سے اپنی دس سالہ بیٹی کو دیکھا نہ جانے کون ڈالتا ہے اس کے دل  میں ایسی باتیں یہ ضدی تو ہے ہی وقت کے ساتھ ساتھ حساس بھی ہوتی جا رہی ہے،غریبوں کو تو حساس بالکل نہیں ہونا چاہیے انکو تو ڈھیٹ ہونا چاہیے انکو تو چکنا گھڑا ہونا چاہیے جس پر جتنا پانی ڈالا جائے ٹھرتا ہی نہیں ایسے ہونا چا ہیے کہ غریب کو تو جو چاہیے جیسے چاہیے بے عزت کرے  ہم غریبوں کو فرق نہیں پڑنا  چاہیے ہم جیسوں کو تو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ کوئی کتنا امر یا غریب ہے اللّه میری معصوم بیٹی کو اتنا حساس دل نہ بنائیں اللّه جی مجھ پر اپنا کرم بنائیں رکھیں• گل اٹھ جا بیٹی میں نے پراٹھا بنا دیا تم ناشتہ کر لو. امی میں ناشتہ نہیں کروں گئی اور میں تنگ آ گئی ہوں یہ روز روز کے رات کی روٹی پر گھی لگا کر کھانے سے آپ روز رات کی روٹی پر لگا دیتی ہیں اور لو بن گیا پراٹھا امن میں آج بڑی بی بی لوگوں کی طرح آج ڈبل والی روٹی کھاؤں گئی اور ساتھ تلا ہوا انڈا بھی . ارے میری پیاری گڑیا وہ بھی کوئی کھانے کی چیز ہے وہ تو ایسے ہی ہوتی ہے سادہ سی اسکا ذائقہ بھی اچھا نہیں ہوتا ذائقہ دار تو پراٹھا ہوتا ہے چل گڑیا منہ دھو لے پھر مجھے بڑی بی بی کے گھر جانا ہے بہت کام ہوتے ہیں وہاں امی میں یا تو آج ڈبل والی روٹی کھاؤں گئی یا پھر کچھ بھی نہیں.
سلام بی بی جی وعلیکم اسلام زبیدہ چلو کام سے لگو .بی بی جی وہ مجھے تھوڑے پیسے دے دیں زبیدہ نے ڈرتے ڈرتے کہا کیوں اب کیا .ضرورت پڑ گئی پیسوں کی میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے کل لے لینا زبیدہ مردہ قدموں سے پلٹی اور کام میں لگ گئی.جلدی جلدی سارا کام کیا اور گھر آ گئی گل تم نے کھانا کیوں نہیں کھایا پراٹھا ایسے ہی پڑا ہے گل ماں کی بات نظر انداز کر کے کمبل تانے لیٹی رہی. گل اٹھ جا میری بیٹی یہ بڑی بی بی نے تھوڑی بریانی دی ہے یہ کہا لے امی بڑی بی بی نے دی ہے تو ضرر بوٹی تو ہوگی نہیں صرف چاول ہی ہونگے مجھے نہیں کھانی۔ گل بیٹی اللّه کی دی ہوئی نعمت ہو اس طرح نہیں ٹھکراتے ماں ہوں میرا دل پھٹ رہا ہے صبح سے کچھ نہیں کھایا تو نے اس طرح بھوکی رہے گئی تو طبیعت خراب ہو جائے گئی تو آپ لا فن ڈبل والی روٹی میں کھا لوں گئی رات آہستہ آہستہ گزر رہی تھی اور زبیدہ گل کے پیٹ میں بھوک سے ہونے والے شور و غل کو بے بسی سے سن رہی تھی ایک اور دن گزر گیا لیکن بڑی بی بی نے پسے نہ  دیئے
ایک طرف بی بی جی کی ضد کے تنخواہ دس سے پہلے نہیں ملے گئی دوسری طرف گل کی ایک ہی رٹ کے ڈبل روٹی ہی کھانی ہے
بی بی جی مجھے ایک بات کرنی تھی ہاں بولو زبیدہ بی بی جی گل ڈبل روٹی کھانے کی ضد کر رہی ہے آپ اگر دو ٹکڑے دے دیں تو حل کھا لے گئی گل نے دو دیں سے کچھ نہیں کھایا.
تو میں کیا کروں روز دیتی تو ہوں تمہیں رٹ کی روٹی کھلا دیا کرو اپنی لاڈلی کو بڑی بی بی نخوت آمیز لہجہ میں بولیں
بی بی جی بس دو ٹکڑے ہی تو مانگ رہی ہوں یا پھر تنخواہ میں سے ہی کچھ دے دیں زبیدہ ممتا ہے ہاتھوں مجبور اپنی عزت نفس کی پروا کیے بغیر ہاتھ جوڑ کر بولی بی بی کو شاید ترس آ گیا جاؤ کچن سے لے لو ایک پیکٹ رکھا ہے نکال کے
شکریہ بی بی جی مہربانی آپ کی
ہری ہری پھپھوندی لگی ڈبل روٹی گل نے بڑے شوق سے کھائی اور تھوڑی ہی دیر میں گل پیٹ درد اور الٹیاں کر کے برا حال ہو گیا زبیدہ آسمان کی طرف دیکھ کر سوچ رہی تھی کے کیا ایک ڈبل روٹی کی قیمت غریب کی جان سے بڑی ہے
گل کی حسرت پوری ہوکر بھی ادھوری ہی رہ گئی

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Herbal shampoo making at home

 ہربل شیمپو بنانے کا مکمل طریقہ --- 1. تعارف السلام علیکم طلبہ! آج ہم سیکھیں گے کہ گھر پر قدرتی اجزاء سے ہربل شیمپو کیسے بنایا جاتا ہے۔ یہ شیمپو نہ صرف آپ کے بالوں کے لیے مفید ہے بلکہ کیمیکل والے شیمپو سے بھی بہتر ہے، کیونکہ اس میں کسی قسم کے نقصان دہ اجزاء شامل نہیں ہوتے۔ --- 2. ہربل شیمپو کیوں بنائیں؟ عام شیمپو میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ بالوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ہربل شیمپو قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنتا ہے، جو بالوں کو قدرتی طریقے سے صاف اور مظبوط بناتا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے خاص طور پر مفید ہے جنہیں: خشکی بال جھڑنے خارش کمزور جڑوں کی شکایت ہو --- 3. اجزاء اور اُن کے فوائد اجزاء فوائد ریٹھا قدرتی جھاگ بناتا ہے، بالوں کو صاف کرتا ہے شیکاکائی چمک دار بناتا ہے، خشکی روکتا ہے آملہ بالوں کو لمبا اور مظبوط کرتا ہے، سفید ہونے سے بچاتا ہے ایلوویرا جیل نمی فراہم کرتا ہے، سکالپ کو ٹھنڈک دیتا ہے نیم کے پتے (اختیاری) جراثیم کش، خشکی کا علاج گلاب/ہبسکس کے پھول (اختیاری) بالوں کو نرم اور لمبا کرتا ہے ایسنشل آئل (ٹی ٹری، لیونڈر وغیرہ) خوشبو اور اضافی غذائیت دیتا ہے --- 4. ضروری سامان ...

کرب مسلسل

اک کربِ مسلسل ازقلم ہاجرہ عمران خان کبھی ہوتا ہے نا کہ بیتے لمحے اور گزری یادیں سوچ کے پردے پر بسیرا کر لیتی ہیں؟ جی چاہتا ہے ٹھہر کر سوچا جائے زندگی کدھر چلی گئی؟ وقت کی سوئی...