باورچی خانہ میں استعمال ہونے والی کارآمد چیزیں
یوں تو ہر گھر میں طرح طرح کے کھانے بنائے اور کھائے جاتے ہیں کھانوں میں استعمال ہونے والے اجزاء انسان کی صحت کیلئے انتہائی مفید ہیں جن کا ذکر میں آج کر رہی ھوں وہ اجزاء ہر گھر میں پائے جاتے ہیں
ہرا دھنیا تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہونے اسی چیز ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں طبعی اور غزائی ماہرین کے مطابق ہرے دھنیے کے استعمال نہظام انہظام بلڈ پریشر اور ہڈیوں کے مرض کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس کے استعمال سے چہرے کے داغ دھبوں اور کیل مہاسوں سے بھی نجات مل جاتی ہے
پودینہ جگر گردہ اور معدہ کو طاقت دیتا ہے یہ پیٹ کے درد میں مفید ہونے کے ساتھ ساتھ پیشاب آور ہے انار دانہ کے ساتھ اسکی چٹنی مزے دارتو ہوتی ہے ساتھ ہی کھانے کو ہضم بھی کرتی ہے
پیاز اسکو گرم کہا جاتا ہے پیاز کے فوائد میں سب سے بڑا فائدہ ہے کے یا ہیضہ میں انتہائی مفید ہے اسکے علاوہ پھوڑے کر لگانے سے اس کے میل کو صاف کر دیتا ہے یہ متلی قے میں فائدے مند ہے سلاد میں استعمال میں بریانی کا مزا دوبالا کرتا ہے
ٹماٹر بھوک لگاتا ہے کھانے کو ہضم کرتا ہے جسم کو قوت دیتا ہے چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے قبض کشا ہے البتہ اسکا چھلکا اتار کر کھانا چاہے
زیرہ سیاہ بلغم خارج کرتا ہے کھانے کو ہضم کرتا ہے سفید زیرہ طاقت بخش ہے
چاول ہر قسم کے چاول زود ہضم ہوتے ہیں ابلے ہوئے چاولوں کا پانی پیچش اور دست میں مفید ہے یہ گرمی کو مٹاتے ہیں دوسرے تمام اناج کی نسبت چاول کم طاقت کا حامل ہے
جو اسکو دودھ کے ساتھ کھیر کی طرح پکا کے کھانے سے جسم موٹا ہوتا ہے پیاس میں مفید ہے کھانسی اور دمہ کیلئےفائدے مند ہے جو کا ستو گرمی میں جسم کو ٹھنڈک دیتے ہیں جو کی روٹی جسم کو پتلا کرتی ہے
ادرک بھوک کو تیز کرتا ہے قبض کرتا ہے بادی دور کرتا ہے گوبھی،دال ماش وغیرہ میں لازمی استعمال کرنا چاہیے ادرک کی چائے کھانسی میں مفید ہے
چھوٹی الائچی خشبو دار ہوتی ہے دماغ دل اور معدہ کو طاقت دیتی ہے طبیعت کو صاف کرتی ہے پھپھڑوں کے لیے مفید ہے ہجکی کو روکتی ہے حقہ کی چلم پر رکھ کر اسکا دھواں لینے سے ہجکی ٹھیک حو جاتی ہے
املی خون کو کمزور کرتی ہے گلے کو خراب کرتی ہے گرمی کے بخار میں اسکا پانی مفید ہے یرقان میں مفید ہے سرد اور خشک ہوتی ہے
دودھ جسمانی طاقت بڑھاتا ہے خون پیدا کرتا ہے دودھ کو مکمل غذا کہا جاتا ہے دانتوں اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
Comments
Post a Comment